شیخوپورہ(آئی این پی)شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں ایک رکشہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ سے ایک فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہو نے سے 14 مزدور ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 مزدور شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق لاہور
روڑ پر واقع منڈیالی کے قریب ایک رکشہ ساز فیکٹری میں اچانک بوائلر پھٹ گیا جس کے روز دار دھماکے سے فیکٹری کی چھت گر گئی چھت کے نیچیکام کرتے 14 مزدور ملبے تلے دب گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے 3 نعشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے 11
مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں نکالیا گیا جنہیں فسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔