ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو کس شرمناک ترین چیز کی عادت ہے؟ عائشہ گلالئی نے کپتان پر ایسا سنگین الزام لگا دیا کہ تحریک انصاف کے اندر طوفان برپا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلا لئی نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر منشیات کے عادی ہونے کا الزام لگا دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان منشیات کے عادی ہیں ،ایسے شخص کو پاکستان سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے

کہ ایسا قانون متعارف کرایا جائے کہ انتخاب میں حصہ لینے والے امید واروں اور سیاسی لیڈرشپ کے ڈوپ ٹیسٹ ہوسکیں تاکہ جذباتی طور پر غیر مستحکم شخص عوامی نمائندہ نہ بن سکے ۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ منشیات کے عادی شخص کو ملک سنبھالنے دیا گیا تو نیو کلیئر پاور کے حامل پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے ۔دریں اثنا قومی اسمبلی کے اجلا س میں پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وہ میرٹ پر آئی ہیں اور بطور رکن اسمبلی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی ٗ جب تک پی ٹی آئی میں ہیں تو ٹھیک ٗ جب چھوڑ دیں تو گالیاں دی جاتی ہیں ٗ میرے خاندان پر تہمتیں لگا ئی گئیں ٗ تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں ٗ میں اور میران خان کسیسے ڈرنے والا نہیں ٗ مجھے خود پر فخر ہے ٗ خواتین استحصال پر خاموش نہ رہیں ٗ میں حق پر بات کرونگی ٗ شیریں مزاری کی جانب سے اجنبی کہنے پر کارروائی کروں گی جبکہ تحریک انصاف کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کی تقریر کے دور ان شور شرابا جاری رکھا ٗپی ٹی آئی اراکین نے زور دار ڈیسک بجاتے ہوئے نو نو کے نعرے لگائے ٗ ڈپٹی سپیکر نے بار بار پی ٹی آئی اراکین کو بیٹھنے کی ہدایت کی مگر وہ مسلسل احتجاج کرتے رہے ٗ پی ٹی آئی ارکان کے نعرے بازی سے ایوان ہنگامہ آرائی کا منظر پیش کر نے اور کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی ۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے بات کرنے کی اجازت مانگی تو پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گلالئی کو خود اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایوان میں نہیں آنا چاہیے کیوں کہ عائشہ گلالئی براہ راست نہیں خصوصی نشست پر منتخب ہو کر آئی ہیں اور ایک بار استعفیٰ دے دیا تو

سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے اس فورم کو استعمال کرنے کا کون سا حق بنتا ہے تاہم ڈپٹی اسپیکر کی اجازت کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے نئے وزیراعظم خاقان عباسی کو مبارک دی عائشہ گلالی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سمجھائیں ان کی تربیت کریں ٗجو گالیاں دینے کا ٹرینڈ بنایا گیا اس سے بچیں ٗ نوجوان عزت اور غیرت کی اہمیت سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی میں ہیں ٹھیک، جب چھوڑیں گالیاں دی جاتی ہیں،

تحریک انصاف کے ارکان کو کہتی ہوں ان کے ساتھ بھی یہی ہو گا، میرے خاندان پر تہمتیں لگائی گئیں، قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔عائشہ گلالئی نے خاتون اراکین اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ استحصال پر خاموش نہ رہیں ٗ مجھے خود پر فخر ہے، میں حق بات کروں گی، جس ملک میں ماؤں اور بیٹیوں کی عزت کا ایشو اہم نا ہو تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے ٗماؤں بیٹیوں کا تحفظ ارکان خواتین کا فرض ہے اور یہ ادا کیا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ٗاسلام نے اندرونی صفائی کا بھی درس دیا ہے، کردار سب سے اہم ہوتا ہے، خاتون رکن ہوکر فرض ادا کردیا۔عائشہ گلا لئی نے کہاکہ کسی مذہب میں گالی گلوچ کی اجازت نہیں لیکن پی ٹی آئی میں نوجوانوں کو گالیاں دینے کی تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن قومی ہیرو ہے لیکن اس کو بھی معاف نہیں کیا گیا اور میرے والد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

، اس تمام تر صورت حال کے باوجود میں اور میرے اہلخانہ کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ عائشہ گلالئی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ خاتون ایم این اے ہو کر فرض ادا کیا، عزت اور غیرت پر سمجھوتہ نہیں کیا، عمران خان کوئی خدا نہیں جبکہ آج میں نے کمزور خواتین کو ایک پیغام دیا ہے کیونکہ خواتین استحصال پر خاموش رہتی ہیں مگر آج پی ٹی آئی کی خواتین فون کر کے کہتی ہیں کہ آپ نے ہمیں حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میریٹ پر آئی ہوں استعفیٰ نہیں دوں گی جبکہ شیریں مزاری کی جانب سے اجنبی کہنے پر کارروائی کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈروں کے کلچر کے حوالے سے آپ کو تنبیہ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن سکواش کی عالمی کھلاڑی اور پاکستان کی سفیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک وزیر مسلح جتھوں کے ساتھ میری بہن کے ہسپتال کا دروازہ توڑ کر داخل ہوا۔ خیبر پختونخوا میں

میرے خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ میرا خاندان کسی دھمکی سے نہیں ڈرتا۔ تمام سیاسی جماعتوں‘ بلاول بھٹو زرداری‘ جماعت اسلامی نے میرے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انہوں نے میری دلجوئی کی، جو کام کوئی نہ کر سکا وہ میں نے کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ اور مہذب پاکستان چاہتی ہیں۔ یہاں امیر اور غریب کا یکساں احتساب ہو۔ کمزور کا استحصال نہ ہو۔تحریک انصاف کے اراکین نے شدید احتجاج

کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کی تقریر کے دور ان شور شرابا جاری رکھا ٗپی ٹی آئی اراکین نے زور دار ڈیسک بجاتے ہوئے نو نو کے نعرے لگائے ٗ ڈپٹی سپیکر نے بار بار پی ٹی آئی اراکین کو بیٹھنے کی ہدایت کی مگر وہ مسلسل احتجاج کرتے رہے ٗ پی ٹی آئی ارکان کے نعرے بازی سے ایوان ہنگامہ آرائی کا منظر پیش کر نے اور کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی جبکہ بعض مواقع پر مسلم لیگ (ن)کی خواتین نے بھی عائشہ گلا لئی کو

خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ڈیسک بجائے ۔ عائشہ گلا لئی کی تقریر کے بعد مسلم لیگ (ن) ٗپیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی متعدد خواتین نے ان کی نشست پر جا کر ان سے ملاقات کی اور شاندار تقریر کر نے پر مبارکباد دی ۔ثریا اصغر نے کہا کہ پی ٹی وی پر ایوان کی کارروائی براہ راست دکھانے سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آئے گا

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…