جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نہیں بتاسکتا کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی، آصف کرمانی

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پولیٹیکل سیکریٹری سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں،ان کا لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے، یہ نہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی، کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک دودن میں متوقع ہے ، ان

کی واپسی ان کے علاج پر منحصر ہے ،نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں، نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے۔ منگل کو یہاں سابق وزیراعظم کی فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔آصف کرمانی نے کہاکہ حسن اورحسین نوازرائیونڈ کے رہائشی نہیں، جن لوگوں کے بارے میں عدالت نے مجھے کہا ہے ان کواطلاع دے دوں گا،نوازشریف کا پولیٹیکل سیکریٹری ہوں، جب مجھے نوٹس بھجوائے گئے توپیش ہوا۔آصف کرمانی نے کہا کہ آج یا کل کلثوم نوازکی تیسری سرجری متوقع ہے ۔جج کو آگاہ کیا کہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں۔نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں،عدالت نے 26 ستمبرکے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جج کو آگاہ کیا ہے کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں، وہ کب واپس آئیں گے،یہ سارا کلثوم نوازکے علاج پرمنحصرہے۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے،نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر،حسن اورحسین کونوٹس بھجوائے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…