ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’نوازشریف اور خاندان کے دیگر افراد کی گرفتاری‘‘ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر کرپشن ریفرنسز کی پہلی سماعت کے دوران ہی فیصلہ سنا دیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں نواز شریف،مریم نواز،حسن نوازاور حسین نواز کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرد یئے ، ریفرنسز کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی،نیب پراسیکیوٹر نے شریف خاندان کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ منگل کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی، سماعت میں نیب نے ملزمان کے جاری کیے گئے

سمن کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ سیکورٹی افسر نے ملزمان کے سمن وصول کیے، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے سیکورٹی افسر نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز نے سمن وصول نہ کرنے کی ہدایات دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے سمن جاری کیے تھے،سیکورٹی افسر کے نہیں، آئندہ سیکورٹی انچارج کو سمن دے کر جان نہیں چھڑانی،یہ کریمنل کورٹ ہے، سول کورٹ نہیں۔جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر سمن سیکورٹی انچارج کو دیے گئے تو اس کا بیان بھی ساتھ ہونا چاہیے،ہم نے لیگل پراسیس چلانا ہے ورنہ عدالتی کارروائی میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔نیب حکام نے عدالت کو بتایاکہ سمن درست پتیپر بھیجے گئے، کسی نے یہ نہیں کہا کہ ایڈریس غلط ہے۔نیب حکام کی عدالت سے استدعاکی کہ سمن کو وہ شایدآسان لے رہے ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو آپ عدالتی سمن سے آگاہ کریں۔عدالت نے نواز شریف،مریم نواز،حسن نوازاور حسین نواز کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے نوازشریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…