جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کے ساتھ تعلقات کیسے تھے؟ شہباز شریف کو کیا پیغام دیا تھا؟ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے انکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ امریکہ کا ڈور کا مطالبہ درست نہیں ہے، تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا ڈو مورکا مطالبہ درست نہیں ہے، ہم نے بہت ڈو مورکیا، اب کہنے والے کریں، آئی ایس پی آرنے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے وفد نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی قیادت میں جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،

اس وفد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے ملاقات بھی کی اس ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاک بھارت اور پاک افغان تعلقات پر وفد کو بریفنگ بھی دی۔ پاکستان آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وفد سے بات چیتکرتے ہوئے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں ہے، ہمیں دشمن کے خلاف مل کرکام کرنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ٹرمپ پالیسی کے خلاف پارلیمنٹ کی قراردادیں خوش آئند ہیں۔ امریکہ کا ڈومورکا مطالبہ درست نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ کس نے ڈومورکیا، اب کہنے والے بھی ڈو مورکریں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہمیں افغانستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم نے افغانستان حکومت سے کہا ہے کہ وہ دراندازی روکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، افغانستان بھی کرے؟ آرمی چیف نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر حالات خراب کرنے کا ذمہ دار بھارت ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ شہبازشریف کو بیگم کلثوم نوازکی جیت کی مبارکباد دی ہے، مبارکباد دینے کے لیے میں نے شہباز شریف کو فون بھی کیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ سابق وزیراعظم سے بھی اچھے تعلقات تھے اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جو بھی اندازے لگاتے ہیں،لگاتے رہیں۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ ہمارا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاناما کا معاملہ عدالتیں ہی چلا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…