پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تبدیلی آ گئی، این اے 120 میں شکست پر عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل، پہلی بار دھاندلی نہیں بلکہ کس چیز کو شکست کا سبب قرار دے دیا؟ جانیئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 120 کے حلقہ میں شکست پر اپنا ردعمل دے دیا، تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ این اے 120 لاہور ضمنی الیکشن کی مہم دیر سے شروع کی جو شکست کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیتکرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 لاہور ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم دیر سے شروع کرنے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر انتخابی مہم کا

جلد اور بروقت آغاز کر لیتے تو نتائج بہت مختلف ہوتے۔ عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ماحول خود بنانا پڑتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور سرکاری مشینری بہت پہلے سے ہی حلقے میں ضمنی انتخاب کی مہم کا آغاز کر چکے تھے مگر ہم نے ان کے مقابلے میں دیر سے انتخابی مہم شروع کی اور جب مہم اپنے عروج پر پہنچی تو الیکشن کا دن آ گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر ہمیں انتخابی مہم کے لیے ایک ہفتہ اور مل جاتا تو اس وقت نتائج مختلف ہونے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…