اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کرکٹ بکیز کی جانب سے این اے 120 ضمنی انتخاب کے لیے چندہ دیا گیا۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ن لیگ کی سرپرستی میں
لاہور میں کرکٹ بکیز کا ایک بڑا نیٹ ورک کام کر رہا ہے اور اسی نیٹ ورک کی طرف سے حلقہ این اے 120 ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کو چندہ دیا گیا۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے مزید دعوی کرتے ہوئے کہا کہ بکیز کا یہ وہی نیٹ ورک ہے جو میچ فکسنگ کروانے میں بھی ملوث ہے۔