اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اگر یاسمین راشد کی شکست، اصل نشانہ چوہدری سرور تھے لیکن۔۔۔! تحریک انصاف میں بڑی گڑبڑ، گروپ بندیاں سامنے آ گئیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سمیع ابراہیم کا کہناہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ان ہی کی جماعت کے ایک گروپ نے شکست سے دوچار کرایا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو ان ہی کی جماعت کے گروپ نے شکست سے دوچار کروایا ہے۔ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد الیکشن جیت جاتیں تو اس صورت میں انہیں لاہور کی قیادت کی ذمہ داریاں سونپ دی جاتیں۔ اسی لیے تحریک انصاف کے ایک گروپ نے انہیں فتح

حاصل نہیں کرنے دی۔ اسی حوالے سے صحافی صابر شاکر نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایک گروپ یاسمین راشد کی بجائے چوہدری سرور کو ٹکٹ دلوانا چاہتا تھا۔ اس گروپ کا خیال تھا کہ چوہدری سرور ان کے لیے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں، چوہدری سرور کو اگر این اے 120 کا ٹکٹ دے دیا جاتا تو انہیں الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا اور اس صورت میں چوہدری سرور برطانیہ واپس چلے جاتے لیکن اس گروپ کو اپنے منصوبے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ گروپ یاسمین راشد کو حلقہ این اے 120 میں ہروانے میں کامیاب رہا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…