منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

این اے 120 میں شکست، عمران خان کا انتہائی اقدام، تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی، بڑے بڑے نام زد میں آ گئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی انتخاب میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی جیت کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کو مسلم لیگ (ن) کی جیت انہیں پریشان کر رہی ہے،

عمران خان تحریک انصاف کی لاہور قیادت پر بھی غصے میں ہیں، لاہور کی قیادت کو یہاں تک کہہ دیا کہ آپ لوگوں سے کچھ نہیں ہو سکتا، ضمنی انتخاب میں آپ مسلم لیگ (ن) کو شکست نہیں دے سکے حتیٰ کہ نیب اور سپریم کورٹ بھی ان کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اس کے باوجود آپ لوگ ان سے حلقہ این اے 120 میں ہار گئے تو آئندہ الیکشن 2018 میں آپ کیسے مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کر سکیں گے جب یہ ساری باتیں لوگوں کو بھول چکی ہوں گی اور مسلم لیگ (ن) اپنی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس لیے بھی زیادہ پریشان ہیں کہ انہوں نے مریم نواز پر انتخابی مہم کے دوران بہت زیادہ تنقید کی لیکن اس کے باوجود حلقہ این اے 120 میں جیت ن لیگ کی ہوئی، جس کی وجہ مریم نواز کی جانب سے چلائی گئی بہترین انتخابی مہم ہے۔ عمران خان کو اس شکست کے بعد پورا لاہور ہاتھ سے نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے اور اسی وجہ سے عمران خان تحریک انصاف لاہور کی قیادت سے اس بارے میں خفا ہیں اور عمران خان نے ان کی سیاسی پالیسیوں اور انتخابی مہم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…