پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

این اے 120 میں عوام نے ترقی کے حق میں ووٹ ڈالا,احسن اقبال

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) احسن اقبال نے کہا کہ این اے 120 میں عوام نے ترقی کے حق میں ووٹ ڈالا ہے ،پوری قوم کو جمہوریت اور ترقی کے ایجنڈے کی فتح پر مبارک باد دیتا ہوں،این اے 120 میں لوگوں کو اغوا کیے جانے کی تحقیقات کررہے ہیں،ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں اور ادبی

سرگرمیوں میں اضافہ ہورہاہے،ملک میں عالمی فلم ساز آئے ہیں جن کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،کسی دوسرے کے خلاف دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔پیر کو احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کا انصار عوام کی تخلیقی صلاحیتوں پر ہوتا ہے۔ پاکستان امن کی جانب بڑھ رہاہے۔ اور ملک میں ساز گار ماحول ہے۔ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں اور ادبی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہاہے۔ ملک میں عالمی فلم ساز آئے ہیں۔ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تخلیقی سرگرمیوں سے عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ پوری قوم کی جمہوریت اور ترقی کے ایجنڈے کی فتح پر مبارک باد دیتا ہوں۔ این اے120 میں عوام نے ترقی کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔ ماضی میں بجلی 20 گھنٹے جاتی تھی اور اب 20سے زائد گھنٹے آتی ہے۔ این اے120 میں چند افراد کوکچھ لوگ اغوا کرکے لے گئے ہیں۔لوگوں کے اغوا

کی تحقیقات کررہے ہیں۔ جلد بازیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف ،دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے۔ دوسرے ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا ناقابل برداشت ہوگا۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنے اصول پر سختی سے کاربند ہے۔ ہمارا ایجنڈا ترقی

ہے ،معیشت مضبوط ہے تو دفاع مضبوط ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…