پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

طویل خاموشی کے بعد آخری اور فیصلہ کن وار، عائشہ گلالئی نے عمران خان کو سرپرائز دیدیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور وار کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیازی صاحب کے مائنڈ سیٹ کا پتا چل گیا ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا کر مجھ پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ لوگوں کو آگے لا کرملک کوکرپشن سے پاک نہیں کر سکتی۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیب کو اُن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے، انہوں نے کہا کہ میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر کھڑی ہوں، تحریک انصاف کسی کی جاگیر نہیں ہے، یہ ہماری اپنی جماعت ہے۔ تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے کہا کہ آئندہ دو روز میں پریس کانفرنس کرکے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔ دریں اثناء اس سے قبل عائشہ گلالئی یہ کہتی رہی ہیں کہ عمران خان نیازی کی جھوٹ اور مکاری کی سیاست اب نہیں چلے گی،عوام این اے 120 میں ایک بدکردار شخص کے جلسے میں نہ جائیں ،جب خیبر پختونخواہ میں ڈینگی سے مریض تڑپ رہے تھے، عمران شمال علاقوں کی سیر کررہا تھا، پی ٹی آئی میں ورکز کی محنت ،مشقت اور خون پسینہ شامل ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نیکہا کہ تحریک انصاف میں خواتین اور کارکنوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کسی کو یہ حق نہیں کہ ہمیں پارٹی سے نکالے۔ایک بدکردار شخص پارٹی کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔عوام این اے 120میں ایک بدکردار شخص کے جلسے میں نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کی مکاری اور جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی۔پی ٹی آئی کو بنانے میں ورکرز کی محنت ، مشقت اور خون پسینہ شامل ہے۔میں پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گی۔خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وباء آئی تو عملہ ہسپتالوں سے غائب ہوگیا۔ ڈینگی کے مریض تڑپ رہے تھے۔ عمران خان شمال کی سیر کررہا تھا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران ڈینگی کے ڈر سے مریضوں کی عیادت کیلئے ہسپتال نہیں گئے۔ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھی کرپٹ ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…