جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

پولنگ کے دوران (ن) لیگ پر قیامت ٹوٹ پڑی ہر طرف افراتفری۔۔۔اعلیٰ قیادت بھی موقع پر پہنچ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بطور پولنگ ایجنٹ ڈیوٹی دینے والا (ن) لیگ کا کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کا رکاکن 52سالہ عابد مجید پاک ترک سکول افغان پارک میں پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دے رہا تھاکہ اسے اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،میاں عثمان اور دیگر نے عابد مجید کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس سے پہلے این اے 120 پی پی 140 سے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی کے سینیر رہنما اجاسم شریف کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں جس کے باعث تحریک انصاف کے کیمپ  میں  بھی سوگ  ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے اجاسم شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی جا رہی ہےدریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ رکن پنجاب اسمبلی آجاسم شریف کی زوجہ محترمہ کو نماز جنازہکی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ آجاسم شریف کی زوجہ محترمہ کی نماز جنازہ لٹن روڑ جنازگاہ میں ادا کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان، اعجاز احمد چودھری،چودھری محمد سرور اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی اور بعد ازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس سے پہلے  تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کی قیادت میں یونین کونسل 48میں ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ریلی میں شریک کارکن اپنی قیادت کے حق میں اور (ن) لیگ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ مختلف مقامات پر لیگی کارکنوں نے بھی پی ٹی آئی کی ریلی کو دیکھ کر مخالفانہ نعرے بازی کی ۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر حلقے میں بنائے گئے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی جو اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتی رہی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے بھی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر یونین کونسل 52میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور ووٹروں سے ملاقات کی۔اس سے پہلے گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے بغیر پروٹوکول حلقہ این اے 120کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ بتایاگیا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے گزشتہ روز این اے 120میں ہونے والے انتخاب کا جائزہ لینے کیلئے بغیر پروٹوکول مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…