پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

این اے 120 ضمنی الیکشن کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا‘ پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام لگایا کہ ہم پر پتھرائو کیا گیا جبکہ (ن) لیگ کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ ہم پر پانی کے ڈرم پھینکے گئے ہیں۔ اتوار کو لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں ضمنی الیکشن کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پولنگ اسٹیشن کے باہر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ ہم پر پتھرائو کیا گیا جبکہ (ن) کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ ہم پر پانی کے ڈرم پھینکے گئے ہیں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر رینجرز اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔دریں اثنا حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے دوران سوشل میڈیا پر بھی نون اور جنون آمنے سامنے آگئے‘ بلے پر ٹھپہ اور این اے 120صرف شیر کا  کے نعرے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن  کی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچی رہی۔ سوشل میڈیا پر بھی نون اور جنون آمنے سامنے رہے۔ جبکہ بلے پر ٹھپہ اور این اے 120 صرف شیر کا کے نعرے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔ علاوہ ازیں این اے120کے ضمنی انتخابات کے موقعہ پر امیدوارن ووٹرز کوگھروں سے لانے کیلئے ٹرانسپورٹ استعمال کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سیاسی جماعتوں کے متحرک کارکن اور امیدواروں کے حامی گھروں کے دروازوں پر دستک دے کر ووٹروں کو پولنگ اسٹیشنز آنے کیلئے قائل کرتے رہے اور ووٹرز کو گھر وں سے پولنگ اسٹیشن سے لانے کیلئے ٹرانسپورٹ استعمال کرتے رہے ادھرسیکرٹری الیکشن کمیشن کے آئی جی پولیس کو فون کے بعد پولیس نے منتخب نمائندوں کو پولنگ سٹیشن کے اندرجانے سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے موقعہ پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے آئی جی پولیس سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ بعض علاقوں میں شکایت ہے کہ منتخب نمائندے پولنگ سٹیشن کے اندر داخل ہو رہے ہیں لہذا منتخب نمائندوں کو پولنگ سٹیشن کے اندر داخل نہ ہونے دیا جائے جسکے بعد پولیس نے انکو روک دیا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…