پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکی انتظامیہ ناکام حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،خواجہ محمد آصف

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، امریکی انتظامیہ ناکام حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، پاکستان ، چین، امریکہ او ر افغانستان سمیت چار ملکی گروپ میں ایسے ملکوں کو بھی شامل کیا جاسکتاہے جو طالبان میں اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی

افغانستان میں فوجی حل کی سوچ ناکام پالیسی کی عکاسی کرتی ہے،جنگ زدہ ملک میں امن کی بحالی کے لئے طالبان کے ساتھ بات چیت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر امریکہ خطے کے عسکریت پسند گروہوں میں اثرو رسوخ رکھنے والے ملکوں کے ساتھ ملکر کام کرے تو طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ ناکام حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ارکان کو بتائیں گے کہ اس علاقے میں امن بحال ہونا چاہیے اور اس مسئلے کا طاقت کے ذریعے حل ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ، چین، امریکہ او ر افغانستان سمیت چار ملکی گروپ میں ایسے ملکوں کو بھی شامل کیا جاسکتاہے جو طالبان میں اثرو رسوخ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…