منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاناما کا فیصلہ، کیا شریف خاندان کی سیاست ختم ہو جائے گی؟ ن لیگ کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ امریکی نشریاتی ادارے نے بڑی خبر سنا دی

datetime 16  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کی طرف سے پاناما کیس کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے جمع کرائی گئی اپیلوں کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے مسترد کر دیا، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد شریف خاندان کے لیے اب قانون کے مطابق اپیل کا کوئی راستہ نہیں رہا ہے اب صرف ایک ہی راستہ ہے کہ آئین میں تبدیلی کی جائے، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،

اُن کے بچوں، داماد اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پاناما لیکس کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے مگر پھر بھی ہم عدالت کے اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کامران مرتضیٰ نے وائس آف امریکہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کا آئینی حق تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کر سکتے تھے مگر اب ان کے پاس اپیل کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ شریف خاندان احتساب عدالت میں جائے اور مقدمات کا سامنا کرے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس فیصلے کو غیر موثر کرنے کے لیے دستور میں ترمیم ہو سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو شاید کچھ فائدہ ہو سکے مگر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے پاس اس وقت دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ اُن کی جماعت نے استدعا کی تھی کہ نواز شریف کی نا اہلی کی جو وجہ بیان کی گئی ہے وہ بہت کمزور ہے، ہم نے عدالت کا یہ فیصلہ بھی قبول کیا ہے لیکن ہم اس فیصلے کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…