اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ورکنگ باؤنڈر ی پر چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گی ،جس میں ایک پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گیا، واضح رہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلسل چوتھے روز بھی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چاروا سیکٹر پر
بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، اس بلااشتعال فائرنگ میں ہرپال گاؤں کا ایک رہائشی محمد بشیر جس کی عمر 57سال ہے، شدید زخمی ہوگیا ہے۔ جسے علاج معالجے کے لیے ملٹری ہسپتال سیالکوٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے جواب میں پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں۔