بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید پر حملہ، انتہائی افسوسناک دعویٰ کر دیا گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی وقت بھی کہیں سے بھی ان پر حملہ ہو سکتا ہے، تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے کا کہنا ہے کہ حدیبیہ سے ہی فلیٹ سمیت تمام مقدمات نکلے اور نیب اس میں ٹال مٹول کر رہی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ نیب حدیبیہ پیپرز ملز پر ایمان داری سے ریفرنس دائرکرتی ہے یا نہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں ہمارے ساتھ ہیں، اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، کسی بھی وقت کہیں سے

بھی کوئی حملہ کر سکتا ہے۔ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس تمام جرائم کی ماں ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے حدیبیہ پیپرز ملزکیس انتہائی مہلک ثابت ہوگا، تابوت کے ساتھ ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں، ایل این جی کے معاملے پر قطر جا رہا ہوں، جہاں سے اصل دستاویزات لے کرآؤں گا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بارے ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں یہ پارٹنر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…