ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

کل سازشیوں کی سیاست دم توڑجائیگی،عوام اور پاکستان کیخلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی‘پرویز ملک

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کل سازشیوں کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا،عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی،مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ، عوام کے کٹہرے میں ہر سوال کا جواب ملی گا ،17کامیابی کا دن ہوگا ،مخالفین الزام تراشی کی بجائے میدان میں

آکر مقابلہ کریں، تعمیراتی کام ہر جگہ ہورہا ہے، ہار کے خوف سے فلاحی کاموں کو ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،17ستمبر کو نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے‘ ‘ 17ستمبر کو سازشیوں کے خلاف عوام فیصلہ سنائیں گے، 17ستمبر کو بیلٹ بکسوں سے بھی ان کے ووٹ نہیں بلکہ شیر کے ووٹ نکلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس دوران وہ لوگوں سے عید بھی ملتے رہے۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، رانا احسن شرافت، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 18ستمبر کی صبح سازشیوں اور مہروں کی سیاست کرنے والوں سے ضرور پوچھنا کہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ غلط قرار دے دیا ہے، این اے120کے ووٹر17ستمبر کو جمہوریت کی بقا کے لئے باہر نکلیں۔، سی پیک کو ووٹ دیں، ملک کی ترقی کو ووٹ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں، ستمبر کو پاکستان اور

نوازشریف کے لیے باہرنکلیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…