اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انشاء اللہ بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی ٗ سائرہ افضل تارڑ

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، لاہور کے عوام کا سابق وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد ہے، ماضی میں بھی

لاہور کے عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرکے کامیاب کیا، عوام اب بھی ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے ورلڈ الیون ایونٹ کے آغاز کے حوالے سے کہا کہ اب پاکستان آگے کی طرف بڑھ رہا ہے، کھیلوں کے آغاز سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پاکستان میں دہشت ختم ہوگئی ہے اور اب امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ آج سینیٹ میں بھی کھیلوں کے حوالے سے بل پیش کیا گیا ہے، پاکستان کھیلوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کررہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں سچ کامیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…