جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے معاملے پر 8 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات بالخصوص سیکٹر ایچ 13 میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے معاملے پر 8 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے اور ایک ٹاسک فورس بھی

تشکیل دی جا رہی ہے ، ماضی میں سی ڈی اے کے ریگولیشنز اور بائی لاز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، سیکٹر ایچ 13 اور جی 12 سمیت مختلف علاقوں میں قوانین متعارف کرائے جائیں گے، دیہی علاقوں کو بھی کسی ضابطے کے تحت لائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایچ تھرٹین کو ایکوائر کرنا سی ڈی اے کی پلاننگ میں ضرور ہے لیکن ابھی ایکوائر نہیں کیا، وہاں بہت غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ذاتی اراضی پر بھی تعمیرات کے لئے مادر پدر آزادی تو نہیں ہوتی۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے قوانین موجود ہیں لیکن ماضی میں قوانین پر سختی سے عملدرآمد نہیں ہوا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ذاتی زمین پر تعمیرات سے کوئی نہیں روک سکتا اس کی آڑ میں لوگ تعمیرات کرتے ہیں، ہم اپنی کارروائی کرتے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ کوئی اپنے پلاٹ کو کمرشل مقاصد کے لئے کیسے استعمال کر سکتا ہے، اس کے لئے قوانین ہوتے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 55 سالوں میں سی ڈی اے کے ریگولیشنز میں اسلام آباد پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا، ہر زون کے اپنے قواعد ہیں، ہر کسی کے بائی لاز ہیں لیکن ماضی میں ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن بننے کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنائی

جا رہی ہے، ایف 12، جی 12، ایچ تھرٹین میں ان ایریا کو بجلی سوئی گیس کے کنکشن بند کرنے کی بات بھی ہوئی، غیر قانونی تعمیرات کو کنکشن نہیں دیئے جا رہے، دیہی علاقوں کو بھی کسی ضابطے کے تحت لائیں گے، غیر قانونی سوسائٹیوں کو بھی کنکشن نہیں دے رہے۔ سی ڈی اے کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو رکوانے کے لئے تجاوزات کے خلاف ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، پورے پاکستان میں سب سے زیادہ آبادی اسلام

آباد کی بڑھ رہی ہے، اپنے دور میں قوانین کو بہتر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گولڑہ رینو سٹیٹ جس میں چار سیکٹر آتے ہیں اسے ایوب دور سے مخصوص رعایت دی گئی تھی۔ بعد ازاں وہاں سوسائٹیز بن گئیں، وہاں بھی غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، غیر قانونی تعمیرات سے لوگوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں جو مارکیز وہاں لگی ہیں ان پر سی ڈی اے کے قواعد لاگو نہیں ہوتے، وہاں ضلعی انتظامیہ کی عملداری ہے۔ قبل ازیں توجہ مبذول نوٹس پر سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ سی ڈی اے نے اگر ایچ 13 میں تعمیرات کی اجازت دی ہے تو مجھے اعتراض نہیں لیکن سی ڈی اے نے دو سیکٹرز کے بارے میں اشتہار دیا کہ یہاں تعمیر و خرید و فروخت کرنے والا خود ذمہ دار ہو گا۔ ای الیون میں مارکیز میں رات گئے تک تقریبات جاری رہتی ہے، نسٹ یونیورسٹی کے سامنے بھی بڑی بڑی عمارتیں شورومز مارکیز بن رہی ہیں کیا یہ قانونی طور پر بن رہی ہیں؟ اسلام آباد میں ہائوسنگ سوسائٹیوں میں مالکان پلاٹ بیچ کر خود نکل گئے ہیں، لوگ مارے مارے پھر رہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ بہت حساس ہے لیکن وفاقی وزیر کے تفصیل سے جواب کے باوجود اس میں لوپ پولز موجود ہیں، ارکان کی اجازت سے اس معاملے پر 8 رکنی سپیشل کمیٹی قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔ منگل کو اس کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…