پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں گڈ گورننس کا آغاز ہے،فواد چوہدری

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں گڈ گورننس کا آغاز ہے‘ اب پاپا بھی واپس آئے گا ‘ پپو بھی آئے گا اور پیسہ بھی ملک میں واپس آئے گا‘ سپریم کورٹ کی وجہ سے کیسز احتساب عدالت میں جارہے ہیں‘ نواز شریف کے

وکلاء کی معصوم سی خواہش تھی کہ سپریم کورٹ بھی دوسرے اداروں کی طرح سویا رہے۔ جمعہ کو فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ نظر ثانی درخواستیں بھی خارج کردی گئی ہیں۔ یہ طے ہوگیا ہے کہ پاپا بھی واپس آئیں گے۔ پپو بھی واپس آئے گا اور پیسہ بھی ملک میں واپس آئے گا۔ پاکستان کے لوگوں کو سپریم کورٹ سے امید تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وکلاء کی معصوم سی خواہش تھی کہ سپریم کورٹ بھی دوسرے اداروں کی طرح سویا رہے۔ جی ٹی روڈ سے لیکر این اے 120 تک بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ ان کی ایک ہی درخواست تھی کہ نگران جج کو ہٹایا جائے تاکہ دودھ کی نگرانی بلے کو دے دی جائے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے کرائے جاسکیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں گڈ گورننس کا آغاز ہے جس کے نتیجے میں احتساب کا عمل اپنی تکمیل تک پہنچے گا۔ حدیبیہ کیس

بھی اب کھل رہا ہے صرف سپریم کورٹ کی وجہ سے کیسز احتساب عدالت میں جارہے ہیں۔ تین ہزار کروڑ روپیہ جو ملک سے باہر گیا وہ پاکستان کی عوام کا پیسہ ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…