اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پرائیویٹ سکولوں کی ماہانہ ٹیوشن فیس میں غیر قانونی اضافے کا معاملہ عدالت میں ہے، قواعد میں جہاں ضرورت ہوئی ترمیم کی جائے گی، طارق فضل چوہدری

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے ماہانہ ٹیوشن فیس میں کئے گئے غیر قانونی اضافے کا معاملہ عدالت میں ہے، جلد عدالت سے فیصلہ ہونے کی امید ہے، قواعد میں جہاں ضرورت ہوئی ترمیم کی جائے گی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پارلیمان نے 2013ء میں ایکٹ پاس کیا، پیرا نے 2016ء میں فیسوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے قانون بنائے، اس کے خلاف پرائیویٹ سکولز عدالت میں چلے گئے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر اکتوبر 2017ء تک عدالت سے کیس کا فیصلہ ہو جانے کی امید ہے، ہم والدین اور تعلیمی اداروں کے خدشات کو مدنظر رکھیں گے اور قواعد میں جہاں ضرورت ہوئی ترمیم کریں گے۔ قبل ازیں سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولوں کی جانب سے ماہانہ ٹیوشن فیس میں کئے گئے غیر قانونی اضافے کی جانب وزیر برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی توجہ مبذول کرائی۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…