جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں اگر تحریک انصاف کی حکومت آ گئی تو عمران خان کیا کریں گے؟ چین نے اپنے خدشات کا اظہار کر دیا، حیرت انگیز پیش گوئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مختلف خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق جہاں سی پیک کے بارے ملکی سطح پر خدشات کا اظہار کیا جار ہا ہے وہیں بین الاقوامی میڈیا پر بھی اس موضوع پر تبصرے شائع اور نشر کیے جا رہے ہیں، ایسے حالات میں چینی میڈیا نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ چین کے اخبار ’’گلوبل ٹائمز‘‘ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی پر ایک آرٹیکل شائع کیا ہے

اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سی پیک منصوبے پر غیر یقینی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ چینی اخبار میں شائع کیے گئے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت چین مخالف جذبات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتی، پاکستان کے تمام سیاست دان چین کے ساتھ دوستانہ اور بہتر تعلقات کے حامی ہیں اور اس کو فروغ دینے کے نظریات رکھتے ہیں لیکن سی پیک کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی جماعتیں تقسیم نظر آتی ہیں، واضح رہے کہ سی پیک کے دو روٹس ہیں جن میں سے ایک روٹ ’’مشرقی‘‘ جبکہ دوسرا ’’مغربی‘‘ ہے۔ سی پیک کا مشرقی روٹ پنجاب اور سندھ سے گزرتا ہے اور زیادہ فائدہ انہی دو صوبوں کا ہے دوسری طرف مغربی روٹ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے گزرے گا۔ پاکستان کے بعض سیاست دان مشرقی روٹ جبکہ بعض مغربی روٹ کے حامی ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سی پیک کے مشرقی روٹ کے حامی ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعتیں مغربی روٹ کو فوقیت دیتی ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اگر مسلم لیگ(ن) 2018ء کے انتخابات میں کامیاب نہ ہو سکی تو سی پیک کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے مگر اگلے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) جیت جاتی ہیں تو سی پیک کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات ختم ہوجائیں گے کیوں کہ دونوں پارٹیاں سندھ اور پنجاب کی جماعتیں ہیں اور وہ مشرقی روٹ کی ہی حامی ہیں لیکن اگر تحریک انصاف انتخابات جیت جاتی ہے تو وہ مغربی روٹ کو فوقیت دے گی جس سے سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…