منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے نے کیا چیز گروی رکھ کر غیر ملکی بینک سے 15 ارب قرضہ لے لیا، حیران کن انکشاف

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث منافع بخش روٹس بینکوں کو گروی رکھوانا شروع کردیئے ہیں اور غیر ملکی بینک سے 15 ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث ایئر لائن کو فضائی آپریشن چلانے میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے، پی آئی اے نے فضائی روٹس گروی رکھوا کر15ارب روپے قرض لیا، قرضہ غیر ملکی بینک سے حاصل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قرضے کی رقم جلد قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس میں منتقلی کا امکان ہے، قرضے کی سیکورٹی کے لئے سعودی عرب کے منافع بخش روٹس کنسورشیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔روٹس تین سال تک اسٹینڈرڈ بینک کی سربراہی میں کنسورشیم کے پاس رہیں گے۔قومی ایئر لائن کی سعودی عرب کے تمام روٹس پرحاصل ہونے والی آمدنی بینکوں کو ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قرضے کی رقم ملازمین کی تنخواہوں،فیول کمپنیوں ودیگر واجبات، طیاروں کی منٹینس اور پرزوں کی خریداری پر صرف کی جائے گی۔ وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہیں24گھنٹوں کے اندر ادا کر دی جائیں گی، ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے کوشاں ہیں،ملازمین بھی تنخواہیں لینے کا حق ادا کریں اور تنخواہیں جنریٹ کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا خسارہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ دو ماہ سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے عید الاضحی کے موقع پر وزارت خزانہ سے سپیشل گرانٹ کیلئے بھی درخواست دی تھی مگر وزارت خزانہ نے پی آئی اے کو مزید امداد دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پی آئی اے ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کے معاملے پر مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی باتیں درست نہیں ایک ماہ کی تنخواہ واجب الادا تھی جس کے لئے انتظام کرلیا گیا ہے اور وہ جلد ادا کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کرے اور وسائل پیدا کرے تاکہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر ضرورتیں پوری کی جا سکیں

کیونکہ ادارے میں کمائی ہو گی تبھی ادارے کی تمام ضروریات پوری کی جا سکیں گی ۔ سردار مہتاب نے کہا کہ جب سے میں آیا ہوں ادارے کی بہتری کے لئے کوششیں کر رہا ہوں ۔ اس دوران جہازوں کی حالت ٹھیک کی گئی اور باقی بھی معاملات میں کافی پیش رفت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو نے وزارت خزانہ سے پی آئی اے کے بحران کے حل کے حوالے سے رابطہ کیا تھا تو وزارت خزانہ نے فنڈز دینے سے انکار کر دیا کہ ادارہ اپنے وسائل پیدا کرے اور آمدن میں اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ ادارے کو اپنی آمدن اور وسائل کے تحت اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے اور بحران پر قابو پایا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…