اوکاڑہ( این این آئی) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا جو پیپلز پارٹی چھوڑ گیا تاریخ میں گم ہو گیا ۔ ہم بھٹو کے نظریہ کے ساتھ ہیں اور نظریاتی لوگ ہیں ۔ دولت کی سیاست سے مرعوب اور متاثر نہیں ہو سکتے ۔ ابن الوقت سیاستدان اگر چلے گئے تو ہر حلقہ میں بہتر سے بہترین امیدوار موجود ہیں۔ ہمارے پاس منشور ہے ۔ بھٹو شہید اور بی بی شہید کا علم ہے ۔ ملکی سیاست میں دولت کے استعمال کا مقابلہ نظریہ ہی
سے کریں گے ۔ پیپلز پارٹی نے عام آدمی کی بہتری کو اولین ترجیح دی ۔ ہمارے دور حکومت میں کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہونگی لیکن یاد رکھیں ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، نوکریاں دینا،حقوق بلوچستان پیکیج آئینی ترامیم ، برآمدات میں اضافہ مشکلات ترین حالات میں امن امان کا مسئلہ اور اسکے لئے اقدامات ہماری حکومت ہی کے کارنامے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں ضلعی صدر سجاد الحسن کی دعوت پر پی پی پی اوکاڑہ کے رہنما سلمان قریشی اور ملک شاہد سلیم نوناری کے ہمراہ اصحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے پنجاب میں چھ جلسے کرنے کا پروگرام ہے ۔ چنیوٹ اور اٹک میں کامیاب جلسے ہو ئے اب 20ستمبر کو ساہیوال میں جلسہ کرنے جا رہے ہیںایک کے بعد دوسرا جلسہ پہلے سے زیادہ کامیاب رہا ۔ جب چھ جلسے مکمل کر لیں گے پھر بات کریں گے پارٹی کا گراف کہا ں ہے ۔ لوگ تبدیلی احتساب کے نعروں کو دیکھ چکے اب واپس پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہم حالات سے مقابلہ کرنا جانتے ہیںکیونکہ پیپلز پارٹی کو بنے 50سال ہو گئے ہیں۔اسکے خلاف سازش بھی گزشتہ 50سال سے ہو رہی ہیں۔ ہم اب نئے عزم کے ساتھ چئیرمین بلاول کی قیادت میں سیاسی میدان میں سر گرم ہیں اور پارٹی معاملات میں مکمل با اختیار ہیں۔ سی پیک ، ایران پاکستان پائپ لائن اور گوادر پورٹ کی چائنہ کو حوالگی آصف علی زرداری کے
فیصلے ہیں۔ اب کوئی اسکا کریڈٹ لینا چاہتا ہے تو یہ نئی بات نہیں ۔ ہماریے سیاسی مخالف دھن دولت اور جھوٹی سیاست ہی کے تو علمبردار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں اقتدار سمبھالا اور عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔پاکستان میں جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی بھی سیاسی کارکن کیلئے مشعل راہ ہیں۔