سیالکوٹ(آئی این پی ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پربلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ، بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہو نیوالی خاتون شہید ہوگئی شہید ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ
بانڈری اور لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز پھکلیان سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والی معمر خاتون شہید ہوگئیں ہیں، جن کی شناخت ریشماں بی بی کے نام سے ہوئی ہیں ۔جس کے بعد رات گئے سے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہید ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے، اس سے قبل ظہور الہی نامی شخص بھی بھارتی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا جبکہ گاوں ککراں کا رہائشی اڑتیس سالہ غلام عباس اور سفرین نامی خاتون بھی بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے متعدد مویشی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ، بزدل بھارتی فوج نے ورکنگ بانڈری پر سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے باعث کئی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور لوگ فائرنگ کے خوف سے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں ۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور
جواب دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی پر چری کوٹ اور کیلرسیکٹرز جبکہ ورکنگ بانڈری پر پکھلیاں سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ سے پکھلیاں سیکٹر کے نواحی گاں ڈیوڑا کا رہائشی محمد ظہور شہید ہوگیا تھا۔