پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پتہ ہے کس کس نے کہاں کتنا پیسہ مارا ،سیاست دان اور بیوروکریٹ ہوشیارہیں،پرویزخٹک

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پتہ ہے کس کس نے کہاں کتنا پیسہ مارا ،سیاست دان اور بیوروکریٹ ہوشیارہیں،کام کرنے کے بعد نشانی نہیں چھوڑتے۔گورے انگریز چلے گئے مگر کالے انگریز اب بھی موجود ہیں۔پشاور کے ضلع کونسل ہال میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے کرتوت معلوم ہیں پتہ ہے کس کس نے کہاں کتنا پیسہ مارا ہے،سیاست دان اور

بیوروکریٹ ہوشیارہیں،کام کرنے کے بعد نشانی نہیں چھوڑتے،خود تھرڈ ڈویژن کے استاد بھرتی کیے کیونکہ حکومتیں ایسی تھی،کسی وزیر اعلی نے اپنے اختیارات نہیں دیئے۔ اختیار دینے کو تیار ہوں مگر کام بھی کرنا پڑے گا،وزیر اعلی نے کہا کہ لوکل گورنمٹ کے لئے اس سال 80 ارب روپے دے رہے ہیں،یکم اکتوبر سے پشاور بس ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح ہوگا، پنجاب سے بہتر سروس ہوگی ،ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف خود آپریشن کرونگا،ناظم کو کہا کہ تجاوازات نظر آئیں تو تمہاری انکروچمنٹ ہٹادونگا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین ہزار ڈاکٹربھرتی کیے ہیلتھ کارڈ سے اب تک دس لاکھ افراد مستفید ہوچکے ہیں،پولیس کو غیر سیاسی بنا کر سیاسی لوگوں کی مداخلت ختم کردی،چند کرپٹ عناصر اداروں میں موجود ہیں لیکن اداروں کو بدنام نہ کیا جائے،وزیراعلی نے ایک سو انیس دکانوں کی چابیاں تاجروں میں تقسیم کیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…