ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مستونگ سے ملنے والی لاشیں مقتول چینی باشندوں کی ہوسکتی ہیں، پاکستانی حکام

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی دو مسخ شدہ لاشوں کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے نمونے اسلام آباد منتقل کردیئے گئے ہیں تاکہ مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کی جانچ کرائی جاسکے۔حکام کے مطابق بظاہر لاشوں کی حالت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دو ماہ پرانی ہیں، ان لاشوں میں ایک مرد اور دوسری خاتون کی ہے اور ممکنہ طور پر یہ ان چینی باشندوں کی ہو سکتی ہیں

جنہیں 24 مئی کو کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور ان کی شناخت ڈی این اے کے علاوہ ممکن نہیں، لیویز اہلکاروں نے لاشوں کو مستونگ سول ہسپتال منتقل کیا جہاں سے ان لاشوں کو کوئٹہ کے کمبائنڈ ملڑی ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ لاشیں مستونگ کے پہاڑی علاقے سے ملی اور ان کی حالت انتہائی خراب تھی، یہاں تک کہ وہ ڈھانچوں میں تبدیل ہوچکی تھیں۔حکام کا کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کا واحد طریقہ ڈی این اے کی جانچ ہے۔ذرائع کے مطابق چائنیز حکام نے کوئٹہ میں لاپتہ ہونے والے ایک مرد اور ایک خاتون کے ڈی این اے کی جانچ کے لیے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…