پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان آنے والی اور جانے والی انٹرنیٹ ٹریفک تھوڑی دیر بھارت میں کیوں ٹھہرتی ہے؟ پاک فوج کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دی گئی بریفنگ کے دور ان انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان آنے اور یہاں سے باہر جانے والا انٹرنیٹ ٹریفک کا کچھ حصہ اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل بھارت میں ٹھہرتا ہے جو پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

خصوصی تعلقات کی تنظیم (ایس سی او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ایک بریفنگ میں آگاہ کیا کہ جو نیٹ ورک زیرِ سمندر کیبل کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو پاکستان لے کر پہنچتا ہے وہ ایک کنسورشیئم کا تیار کردہ ہے ٗ بھارتی کمپنیاں اس کنسورشیئم کی یا تو شراکت دار یا حصے دار ہیں جس کی وجہ سے یہ پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے ٗمیجر جنرل عامر نے کہاکہ ہم ایسا متبادل نیٹ ورک سسٹم پیش کرنا چاہتے ہیں، جو گوادر میں لگایا جائے اور وہ انٹرنیٹ ٹریفک کو کنٹرول کرے۔اس ضمن میں وہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کراس بارڈر آپیٹکل فائبر کی تشکیل کیلئے منظوری حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس منصوبے میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے ساتھ ساتھ خنجراب سے راولپنڈی اور پھر گوادر تک 800 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل کو بچھایا جائے گاجو کراچی تک پہنچے گی۔ڈی جی میجر جنرل عامرعظیم باجوہ کا قائمہ کمیٹی کو بتانا تھا کہ بھارتی شراکت داروں کے بغیر موجود کسی بھی کنسورشیئم کو سی پیک کے ساتھ یہ نیٹ ورک بچھانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک اور اس سے جڑے منصوبوں کی سیکیورٹی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔جنرل عامر کے مطابق نیا نیٹ ورک پاکستان کو دنیا سے چین کے ذریعے منسلک کریگا اس طرح پاکستان کا زیر سمند کیبلز پر انحصار بھی کم ہوجائیگا جو اکثر خراب ہو کر ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کا سبب بنتی ہیں۔

منصوبے کی اسٹریٹیجک اہمیت سے متعلق آگاہ ہونے کے بعد کمیٹی نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایس سی او کو اس پر مشترکہ کام کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔کمیٹی نے حکومتی اداروں اور ڈیوڑنز کو خودکار نظام قائم کرنے میں ہونے والی ناکامی اور پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ الیکٹرانک آفس کا منصوبہ 2007 میں شروع ہوا تھا ٗ اس کو 12-2011 میں دوبارہ شروع کیا گیا، منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن جون 2017 مقرر کی گئی تھی۔کمیٹی نے یہ خیال ظاہر کیا کہ منصوبے کی تکمیل تاخیر کا شکار ہوئی ۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے 480 ارب ڈالر کے خرچے اور 7 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فراہم کی گئی
تربیت کے بعد صرف چند ہی دفاتر ہیں جہاں دفتر میں کاغذی ماحول کو ختم کیا جاسکا ۔

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کے مطابق ان کے دفتر سرکاری ملازمین کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی تربیت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرلیا ہے۔انوشہ رحمٰن کے مطابق کئی وزارتیں اور ڈویژنز ایسے ہیںجو جدید سسٹم کو لاگو کرنے کے لیے تیار نہیں اور تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں، ہم نے وزیراعظم کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ تمام دفاتر کیلئے آٹومیٹڈ نظام کو لازمی قرار دیں۔کمیٹی چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن محمد صفدر نے انوشہ رحمٰن کو ہدایت دی کہ وہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…