اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار میری جنید جمشید سے ملاقات جنید جمشید کے ایک دوست کے توسط سے ہوئی۔ میں اسے اور وہ مجھے نہیں جانتا تھا۔اس کا ایک دوست اسے تیار کرکے اجتماع میں میرے پاس لے کر آیا۔میری اس سے ملاقات ہوئی تو جنید جمشید نے مجھے کہا کہ آپ کی باتیں سن کر مجھے یوں لگا ہے جیسے کسی نے میرے زخموں پر مرہم لگا دیا ہو۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے کچھ دیر قبل انگلینڈ سے ایک دوست کی کال آئی ہے۔ جو ہمارا مشترکہ دوست ہے۔ اس نے مجھے بتایا کہ میں نے خواب دیکھا ہے اور اس میں آپ ﷺ کو دیکھا ہے۔ آپ ﷺ نے مجھے خواب میں فرمایا کہ طارق جمیل کو کہہ دو کہ ان کے دوست (جنید جمشید) ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا ہے۔ جنید جمشید کو اکرام و عزت سے نوازا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جب مجھے اس دوست نے خواب کے بارے میں بتایا تو مجھے اس کی بات سن کر بہت خوشی ہوئی۔