منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پھرحملہ،پاک فوج نے لائن لگادی،کتنے بھارتی فوجی ٹھکانے لگادیئے؟ زبردست جواب

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /کوٹلی(آئی این پی )بھارتی جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، بھارتی فوج نے ایل او سی کے 3سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 4شہریوں کو شہید اور10کو زخمی کردیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا۔ بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کو نہیں آرہا، مقبوضہ کشمیر میں

اس کے مظالم دنیا کے سامنے آنے کی خفت مٹانے کیلئے بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈر ی پر پاکستانی شہریوں کو ہدف بنا نا شروع کردیاہے ، کھوئی رٹہ کے بعد جند روٹ، کیرالہ اور بڑوہہ سیکٹرزپر بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ پاک فوج کے بھرپور جواب میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جند روٹ، کیرالہ اور بڑوہہ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوئے جن کی شناخت الطاف، نازیہ کوثر، عتیق اور تصور کے ناموں سے ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…