’’آرمی کیخلاف متنازعہ خبر معاملہ‘‘ ذمہ داروں کے قدموں کے نشان وزیراعظم ہاؤس سے ملنے لگے۔۔ ایک بڑے میڈیا گروپ کا دعویٰ

17  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)نجی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس بارے لیک ہونے والی خبر کے ڈانڈے وزیر اعظم ہاؤس سے جا ملتے ہیں۔ متنازعہ خبر کے پیچھے چھپے کردار آہستہ آہستہ غائب ہوتے جا رہے ہیں۔ نجی اخبار کے مطابق انکوائری کمیٹی سے اس ضمن میں کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ، خبر دینے کے تانے بانے وزیر اعظم ہاؤس سے جا کر مل رہے ہیں۔ نجی اخبار کے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کو یہ کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو دبا کر رکھیں ، اس لئے چوہدری نثار نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کے عمل سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ نجی اخبار کے مطابق چوہدری نثار آج شام وزیر اعظم سے ہونے والی میٹنگ میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیں گے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ارشد شریف نے سوال کیا کہ کسی بھی واقعے میں مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ہوتی بھی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر قتل ہو جائے تو پولیس سب سے پہلے دیکھتی ہے کہ قتل والا آلہ کہاں سے آیا؟ یہ کس نے دیا؟ تو اس تناظر میں سرل المیڈا کا معاملہ کہاں تک پہنچا ہے؟ کیا یہ نہیں پتہ چل سکا خبر کس نے دی ہے؟ ارشد شریف کے سوال کے جواب میں سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے نواز شریف کو 4 سے 5 دن دیئے گئے ہیں کہ آپ کے پاس یہ وقت ہے ، اس وقت میں آپ ان معاملات کو نمٹائیں ورنہ ہم یہ معاملات خود نمٹائیں گے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ ملٹری قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت اگر ان معاملات میں ناکام رہی تو یہ کام ہم خود کریں گے۔ سینئرصحافی صابر شاکر نے کہا کہ تین لوگوں پر مشتمل حکومت نے انکوائری کمیٹی بنائی ہوئی ہے کہ یہ خبر کہاں سے آئی اور اس کمیٹی سے کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی اور حیران کن بات یہ ہے کہ کمیٹی کو انکوائری کیلئے 4یا5 دن کیوں چاہئیں؟ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خبر کس نے دی ہے؟ صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت اس معاملے میں ناکام ہو گئی تو یہ معاملہ ملٹری خود دیکھی گی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ تو فون کالز، میٹنگز کی تفصیلات اور سب کچھ سامنے لا کر رکھ دے گی۔ صابر شاکر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو معلوم ہے کہ خبر کس نے لیک کی اور کیوں کی؟ بس وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…