گجرات (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گجرات میں چناپ پل کے قریب آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بھی شہید ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹرپائلٹ میجراظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارہ چناب پل کے قریب گرکر تباہ ہوا۔