سرگودھا(نیوزڈیسک)پاک فضائیہ کا طیارہ فنی خرابی کے باعث کھیت میں گر گیا ٗ تحقیقات کا حکم دیدیا گیا طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی مصحف ایئر بیس کے انجینئرز کی ٹیم اور پی اے ایف کے افسران کے علاوہ پولیس اور حساس ادارے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بغیر پائلٹ طیارہ سرگودھا ایئر بیس کے قریب معمول کی پرواز پر تھا جب وہ 86 شمالی کے قریب پہنچا تو اس کا رابطہ کنٹرول سے کٹ گیا جس کے بعد طیارہ 106 شمالی کے قریب واقعہ کھیتوں میں گر گیا جس کی اطلاع دیہاتیوں نے پولیس کنٹرول کو دی جس پر حکام نے پہنچ کر طیارے کو بحفاظت واپس ایئر بیس منتقل کرا لیا ٗواقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔