کراچی(نیو زڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں متحدہ کے 73 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ایک ابر پھر قائد ایم کیو ایم سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ مرکزی رہنماؤں میں فاروق ستار ‘ رشید گوڈیل ‘ نسرین جلیل ‘ خواجہ اظہار الحسن سمیت 73 رہنما شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں 3 مقدمات درج ہیں۔