اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اب تک تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دوراقتدارمیں سات جرنیلوں کے ساتھ کام کیااورجنرل جہانگیرکرامت سے وزیراعظم نوازشریف نے استعفی لیاجبکہ دوسری مرتبہ جب وزیراعظم بنے توانہوں نے جنرل مشرف کوبرطرف کیاتھاتوپرویزمشرف نے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کاتختہ پلٹ دیااورنوازشریف کوجلاوطنی سمیت کئی پریشانیوں کاسامناکرناپڑا۔جبکہ اپنے تیسرے دوراقتدار 2013میں جنرل راحیل شریف کوآرمی چیف مقررکیاجنہوں نے آج ہی اعلان کیاہے کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع نہیں لینگے ۔