اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف راحیل شریف کیمدت ملا زمت میں تو سیع نہ لینے کی خبر کو ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا پیر کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹ کے بعد ملکی اور غیر ملکی میڈیا چیلنجز نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہونے کی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر مسلسل نشر کرتے رہے پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز نے پورا پورا نیوز بلیٹن اس خبر پر جاری رکھا۔ ٹی وی چینلز پر مختلف سیاست دانوں اور تجزیہ نگاروں نے اپنے اپنے تجزیئے پیش کئے