ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

باچاخان یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحا ل ، دہشتگرد ہمیں ڈرا نہیں سکتے ، طلبا ء

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (نیو زڈیسک ) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے کے 4 روز بعد ایک مرتبہ پھرسے تدریسی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی میں سکیورٹی کیفول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے چاروں اطراف تعینات ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی لیکن اس کے باوجود باہمت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد ایک مرتبہ پھر تعلیم کے حصول کے لئے یونیورسٹی پہنچ گئی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تدریسی عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے ،یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے شہداء کے لیے فاتخوانی کی گئی ہے اور احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ یونیورسٹی کھولنے کافیصلہ طلبہ کے فائدہ کے پیش نظر کیا گیا ہے ، پولیس مکمل تعاون کر رہی ہے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہیں اب ،یونیورسٹی طلبا کنے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمیں ڈرا نہیں سکتے انہیں قلم کی طاقت سے شکست دیں گے۔واضح رہے کہ 20 جنوری کو دہشت گردوں نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونیورسٹی میں داخل ہوکر یونیورسٹی عملے سمیت 20 طالبعلموں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا جب کہ جوابی کارروائی میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…