ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پنجاب میں لاٹھی، ڈنڈا، چاقو، خنجر کی نمائش پربھی پابندی

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھرمیں امن وامان کو برقرار رکھنے اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت صوبے میں مذہبی منافرت پر مبنی اشتعال انگیز آڈیو کیسٹس کی فروخت، انھیں چلانے، اشتعال انگیز تقاریر کرنے اورنعرے لگانے کی بھی ممانعت ہوگی، آتشیں اسلحہ، لاٹھی، ڈنڈا، چاقو، خنجر کی نمائش پر پابندی ہوگی تاہم مجاز حکام کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنے والے مستثنٰی ہوں گے۔عوام میں بے چینی اور خوف پھیلانے والی افواہوں خبروں، بینرز، پوسٹرز، وال چاکنگ اور اشتہارات چھاپنے اورلگانے کی ممانعت ہوگی، مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیرلاو¿ڈاسپیکر/ایمپلی فائر کاغیرضروری استعمال نہیں ہوگا تاہم نماز جمعہ، نمازجنازہ، مذہبی اجتماعات اورعرس تقاریب اس سے مستثنیٰ ہوں گی،مزید برآں گاڑیوں میں کالے شیشے اورسن بلاکس لگانے جبکہ غیرمجاز گاڑیوں پرسبز نمبر پلیٹ اورریوالونگ لائٹ کی تنصیب بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ صوبے میں فوری نافذالعمل ہو گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدامات ایک حساس ادارے کی طرف سے داعش کی سرگرمیوں کوروکنے کے لیے کیے گئے ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…