ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مولانا عبدالعزیز کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزرت داخلہ نے چیف کمشنر،آئی جی اسلام آباد، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرکے چیف سیکریٹریزسے لال مسجدکے سابق خطیب مولانا عبدالعزیزکیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔رپورٹس موصول ہونے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثاراسے پارلیمنٹ میں پیش کرینگے۔ آئی جی اسلام آبادکی ہدایت پروفاقی پولیس نے رپورٹ مرتب کرلی ہے جس کے مطابق مولانا عبدالعزیز ان کے10 سے زائدساتھی علمائے کرام اور ان کے خاندان کے دیگرارکان کے خلاف مجموعی طور پر 4 مقدمات درج ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی سیکریٹری داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثارکی ہدایت پراسلام آباداورچاروں صوبوں، آزادکشمیرو گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریزکو سرکاری مراسلہ بھیج دیاہے جس میں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ لال مسجدکے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز یاان کے بھانجے لال مسجد کے موجودہ خطیب مولاناعامرصدیق کے خلاف ملک بھرکے کسی بھی تھانے یاعدالت میں جہاں کہیں بھی کوئی بھی مقدمہ درج یازیرسماعت ہے تواس کی تفصیلات سے وفاقی حکومت کوفوری آگاہ کیاجائے۔دریں اثنا چیف کمشنرآفس کے ذرائع نے نجی ٹی وی چینل کوبتایاکہ مشرف دور حکومت میں تو مولانا عبدالعزیز کیخلاف ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہوئے تھے جن میں وہ بری بھی ہوگئے تھے لیکن موجودہ دور حکومت میں مولانا عبدالعزیزکانام ضلعی انتظامیہ نے شیڈول فور میں ڈالا تھا جس کے تحت ان کی مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے اور تھانہ آب پارہ میں سابق ایس ایچ اوانسپکٹرخالداعوان کی مدعیت میں مولانا عبدالعزیز سمیت10 سے زائدعلما کیخلاف لاوڈ اسپیکر کے استعمال پرعائددفعہ 144 کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج ہے جو قابل ضمانت ہے تاہم سول سوسائٹی کی مدعیت میں بھی ایک مقدمہ درج ہے جس میں سخت دفعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ ضلع اسلام آباد میںموجودہ دور حکومت میں مولانا عبدالعزیز کیخلاف کوئی مزید فوجداری مقدمہ درج نہیں ہوالیکن ایک دوسرے ذریعے نے بتایاکہ چونکہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیاہے لہٰذا چاروںصوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز سے بھی جامع رپورٹ مانگی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ موجودہ دور حکومت میں مجموعی طور پرمولانا عزیز اور ان کے 2 بھتیجوں کیخلاف 4مقدمات درج ہوئے۔ ان کے بھتیجوں کیخلاف تھانہ کوہسارمیں اسلحہ برآمدگی کے مقدمات بھی درج ہوئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…