ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

دھند کا راج،اسلام آباد ، پشاور اور ملتان میں ایئرپورٹس بند

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے ، اسلام آباد ، پشاور اور ملتان میں ایئرپورٹس بند اور فلائٹ آپریشن معطل ہے ، پشاور اسلام آباد موٹر وے بھی بند کردیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب ، بالائی علاقے ، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے ، جڑواں شہروں راول پنڈی اسلام آباد میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آج چھ فلائٹس منسوخ کردی گئیں ، آنے والی بیس اور یہاں سے روانہ ہونے والی انیس پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ، جڑواں شہروں میں سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہے۔ادھر پشاور میں بھی شدید دھند ہے جس کی وجہ سے سری بھی بڑھ گئی ہے ، باچا خان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ پشاور راول پنڈی موٹر وے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ، جی ٹی روڈ استعمال کرنے والوں کو بھی احتیاط برتنے اور فوگ لائٹس کے لازمی استعمال کی ہدایت کی گئی ہے ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، کئی جگہوں پر حد نگاہ صرف دس سے پندرہ میٹر تک رہ گئی ہے ، ملتان ایئر پورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ ملتان پہنچنے والی ٹرینیں بھی خاصی تاخیر کا شکار ہیں ، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے ادھر فیصل آباد شہر بھی دھند میں چھپ گیا ہے ، شہر اور گردو نواح میں حدنگاہ دس سے بیس میٹر تک رہ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…