اسلام آباد (نیو زڈیسک) سابق گورنر پنجاب اور سینئر راہنما تحریک انصاف چودھری سرور نے کہا ہے کہ افواہیں دم توڑ چکی تحریک انصاف کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا۔ احتساب ہونا ضروری ہے ادارے آزاد ہونے چاہئیں عمران خان بطور لیڈر اور سیاستدان ملک کے ساتھ مخلص ہیں میڈیا سے گفتگو میں چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ذاتی مفادات نہیں ہں اور نہ ہی انہوں نے اپنے اثاثے بیرون ملک جمع کروائے ہیں جماعت میں چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں جنہیں بتدریج سنبھال لیا جاتا ہے سیاست اور فلاحی منصوبے ساتھ ساتھ چلتے ہیں یہ دونون ایک دوسرے سے باہم وابستہ ہیں اگر آپ پالیسی ساز ہوں اور یا وسائل بھی ہوں تو منصوبے جلد تکمیل پاتے ہیں۔