جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

امن مذاکرات:افغان طالبان نے پابندیاں ہٹانے کی شرط رکھ دی

datetime 24  جنوری‬‮  2016 |
Armed Afghan villagers raise their weapons as they vow to defend their village against the Taliban in Sor Kandaw village, Dur Baba district of Nangarhar province on May 21, 2012. Taliban fighters are being pushed out of some areas in eastern Afghanistan by local militias defending their villages, according to local leaders. AFP PHOTO/Noorullah ShirzadaNoorullah Shirzada/AFP/Getty Images

دوحہ(نیوز ڈیسک)افغان طالبان نے ”افغان امن مذاکرات” میں شمولیت کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ان کا نام نکالنے سے مشروط کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں ایک غیر سرکاری فورم پر افغان حکومتی نمائندوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران طالبان نے افغان مذاکراتی عمل میں شمولیت کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ان کا نام نکالے جانے سے مشروط کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبان رہنما نے کہا کہ ہم نے عالمی رہنماﺅں کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ پہلے ہمیں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالیں اور ہمیں آزادی کے ساتھ سفر کی اجازت دیں اور اس کے بعد ہم مذاکراتی عمل میں شمولیت کے بارے میں سوچیں گے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس افغانستان کے مستقبل کے بارے میں ہمارے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔افغان حکومت نے اس ملاقات کیلئے سرکاری عہدیدار کو روانہ نہیں کیا ہے بلکہ ایک مشیر ملالائی شنواری اور سابق وزیر داخلہ عمر داودزئی کو بھیجا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں شامل افغانستان کے سابق وزیر خزانہ انور احادے کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات میں شمولیت کیلئے طالبان نے خواہش کا اظہار نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ ‘اب تک انھوں نے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس تجاویز پیش نہیں کیں ہیں، تاہم ا?مید ظاہر کی جارہی ہے کہ کل وہ اس بات کا ظہار کریں گے کہ کیا وہ امن چاہتے ہیں اور اگر چاہتے ہیں تو ان کی شرائط کیا ہونگی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان میں جاری خوف ناک لڑائی کے بعد افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کی جانب سے مشکلات کا شکار افغان امن مذاکراتی عمل کی بحالی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ دسمبر 2014 میں امریکی اور نیٹو فورسز کے بڑی تعداد میں افغانستان سے انخلائ کے بعد طالبان نے جنگ کے میدان میں تیزی سی اپنی موجودگی کا احساس دلوانا شروع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…