روالپنڈی (نیوز ڈیسک) باچاخان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دینے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضرب عضب میں حصہ لینے والے زمین فوج کے دستے اور پاک فضائیہ کے فائٹر طیارے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گردوں کو سہولیتں پہنچانے والے اور ان کی مالی امداد کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لئے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شہروں میں اور دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ٹھکانوں کا بھی سراغ لگا کر سخت کارروائی کی جائے گی۔
دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دینے کیلئے حکمت عملی طے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں