ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سانحہ چارسدہ، معصوموں کا خون بہانا بہادری نہیں،منوہر پاریکر

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے داعش کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی کو خطرہ ہونے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اور نہ ہی وزیراعظم کو کوئی خطرہ ہے۔انھوں نے پشاور یونیورسٹی میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوموں کا خون بہانا کوئی بہادری ہے اور نہ ہی اس طرح کے واقعات اور سانحات سے دہشت گردوں کو کچھ حاصل ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے واضح کیا کہ ملک میں فوجی اور نیوکلیائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے خصوصی محافظ دستے تشکیل دیے جا رہے ہیں تاکہ ان تنصیبات کو مستقبل میں کوئی خطرہ لاحق نہ رہے۔منوہر پاریکر نے ان دھمکیوں کو مستردکردیا جن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پاریکرکو نشانے پر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انھیں شدید خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں آئی ایس آئی ایس کے متوالے ہیں اور نہ ہی اس طرح کے معاملات کو طول دیا جا سکتا ہے۔ دھمکیاں آتی رہتی ہیں اور ان پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج ملک میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…