ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سانگھڑ اوربدین میں ووٹنگ جاری،30 پولنگ اسٹیشنز حساس

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ(نیوز ڈیسک)سندھ کے اضلاع سانگھڑ اوربدین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا وقت آگیا،سانگھڑ اور بدین میں اپنے مسائل حل کرنے کے خواہش مند اور اپنے ووٹ سے جمہوریت کو مضبوط بنانے والے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔سندھ کے اضلاع سانگھڑاوربدین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے،مختلف علاقوں کے46پولنگ اسٹیشنوں میں سے30انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پولیس اور رینجرز اہل کار تعینات ہیں،جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سانگھڑ میں ہونےوالے بلدیاتی انتخابات میں ایک ڈسٹرکٹ کونسل ،چار میونسپل کمیٹیوں ، گیارہ ٹاو?ن کمیٹیوں اور 73 یونین کونسلوں کیلئے نمائندوں کا انتخاب کیا جائےگا۔اس سے پہلے 19نومبر اور 17دسمبر کو ضلع میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا ،لیکن امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے۔سندھ کے دونوں اضلاع سانگھڑ اوربدین میں پولنگ شام ساڑھے5بجےتک جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…