اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک افغان سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات ،مقامی لشکر اور قبائل بھی متحرک،پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا،وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پاک افغان سرحد پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔ سینیٹ میں تحریری جواب میں وزیر دفاع نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر ایک لاکھ 83 ہزار فوجی تعینات کر دئیے گئے ہیں، سرحد پر گشت اور فضائی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرحد پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بہتر بنایا گیا ہے، مقامی لشکروں اور قبائل کو بھی سرحدوں کے حفاظتی امور میں شامل کیا گیا ہے، ایف سی لیویز اور خاصہ داروں کو عام چوکیوں پر اشتراک میں شامل کیا گیا ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے انٹیلی جنس اور ملٹری کے ادارے سکیورٹی معاملات یقینی بناتے ہیں، ملک کے داخلی سکیورٹی معاملات سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ نے لائحہ عمل بنا رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے دہشت گردوں کوسختی سے کچلنے کافیصلہ کرلیا ہے اوراب آپریشن ضرب عضب میں انتہائی درجے کی تیزی لاکر دہشت گردوں کو سختی سے کچل دیاجائے گا ،ملک کی تمام قیادت اس ایک نکتے سے مکمل طورپر متفق ہے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیاجائے اور اس کے لئے جو بھی کرنے کی ضرورت پڑے کیاجائے۔