ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

پاکستان پر حملہ کیا گیا‘ بے رحم جواب دیں گے, نوازشریف‘

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد+لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، معصوم طلباء اور شہریوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن سے متعلق وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے، دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دریں اثنا وزیراعظم نے اے این پی رہنما اسفند یار ولی کو ٹیلی فون کیا اور حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ تعلیم دشمن عناصر کو عبرت ناک انجام سے دوچار کریں گے۔ ملک بھر سے دہشت گردوں کو ختم کر کے دم لیں گے، متحد ہو کر دہشت گردوں کو بے رحم جواب دیں گے۔ پرویز رشید نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ وزیراعظم نے وزیر اطلاعات اور عبدالقادر بلوچ اور بلیغ الرحمن کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت کی جو موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن سے متعلق معلومات لیں۔ وزیراعظم نے گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب کو بھی فون کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ڈیووس سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ٹیلیفون کیا اس دوران دونوں رہنمائوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردوں کی اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، آرمی چیف نے چارسدہ حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بارے میں وزیراعظم کو بریف کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، ہماری عبادت گاہیں، بازار، پارلیمنٹ اور سکول کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے۔ چارسدہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ہیں، سکیورٹی اداروں کے جن لوگوں نے آپریشن میں حصہ لیا وہ ہمارے محسن ہیں، کسی پر الزام نہیں لگاتے بلکہ ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دہشت گردوں کو پکڑیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…