ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف آج جنوبی ایشیا کے موضوع پر مباحثے میںشریک ہوں گے

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیوس(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف آج سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے تحت جنوبی ایشیا کے موضوع پر مباحثے میں شرکت کریں گے۔ مباحثے کے شرکا جنوبی ایشیا کے مستقبل پر اثر انداز ہونے والے عالمی رجحانات اور قومی ترجیحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر اور توانائی ، سیکیورٹی خطرات ، معاشی ناہمواری اور روزگار کے مواقع کی فراہمی پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ مباحثے کی ماڈریٹر سینئر امریکی بزنس صحافی لیزا گِبس ہوں گی۔ شرکاءمیں وزیراعظم نوازشریف ، سری لنکن وزیراعظم رانِل وکرما سنگھے ، بنگلادیشی ماہر اقتصادیات اور سماجی رہنما محمد یونس ، بھارت کے سب سے بڑے نجی بینک آئی سی آئی سی آئی کی سربراہ چندا کوچَھر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکاﺅ شامل ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف گذشتہ روز عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزر لینڈ پہنچے تھے۔وہ مختلف ایونٹس میں شرکت کے ساتھ اہم سیاسی و کاروباری رہنماوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…