ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سانحہ چارسدہ ‘باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں 20 افراد شہید، آج ملک بھر میں سوگ

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(نیوز ڈیسک)چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں 20 افراد شہید ہو گئے۔ وزیر اعظم نے سانحہ پر آج ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔جس کے بعد قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے چار میں سے دو دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد،تحقیقاتی ادارے کڑی سے کڑی ملاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا سے تصدیق کی گئی، جس کے بعد دو کی شناخت ہوگئی۔ ایک دہشت گرد کا نام عباس افغانی ہے جسے عباس سواتی بھی کہا جاتا ہے،جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت علی رحمان کے نام سے ہوئی۔دیگر دو دہشت گردوں کے ریکارڈ کی نادرا سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم ان میں سے ایک کی عمر 18سال سے کم بتائی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی ٹیلے فون کالز ٹریس کی گئی ہیں، دہشت گرد افغان صوبے ننگر ہار کے قریب کسی سے فون پر رابطے میں تھے۔فرانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔گزشتہ روز4 دہشت گردوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں گھس کر آگ و خون کا کھیل کھیلنا چاہا تھا، دہشت گرد یونیورسٹی کے عقب سے خاردار تاریں کاٹ کر داخل ہوئے ،جن کی فائرنگ سے استاد اور طلبہ سمیت 20 افراد شہید ہوئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے دو خودکش جیکیٹیں، چار دستی بم اور بڑی تعداد میں اسلحہ ملا، جنہیں وہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث استعمال نہ کرسکے۔یونیورسٹی میں باچا خان کی برسی کے موقع پر امن مشاعرہ بھی ہونا تھا جس کے مہمان پہنچ چکے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے قوم کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…